لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر اسلام آباد حملے کے خلاف وکلاء نے تیسرے روز بھی یوم سوگ منایا۔ وکلا سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔ بار روم کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔وکلاء اپنے مقدمات کے سلسلے میں سیاہ پٹیاں باندہ کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔ وکلاء نے عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے سخت ترین سزا دلانے کا بھی مطالبہ کیا۔شیخوپورہ میں سینکڑوں وکلاء نے جمعرات کو بھی ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن ساجدالرحمن شاہ اور جنرل سیکرٹری دائود احمد خان اور طاہر شہزاد کمبوہ کی سربراہی میں ضلع کچہری میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ بھی کیا گیا۔