مظفرآباد (ثناء نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر راجہ غضنفر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ منصور پرویز ایڈووکیٹ کو نیا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ قانون آزاد کشمیر نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے آئینی بحران کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے بطور چیف ایگزیکٹیو اختیارات بارے سیکرٹری قانون ادریس تبسم اور ایڈووکیٹ جنرل راجہ غضنفر سے رائے لی تھی۔ جس پر انہیں غلط مشورے دیئے گئے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے چار روز قبل سیکرٹری قانون کو عہدے سے برطرف کیا تھا جبکہ گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل بھی اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔