لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور مال سے محروم کر دیا گیا جبکہ چور 4 کاریں اور 8 موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے شاہدرہ میں شاہد زمان کے دفتر میں گھس کر سکیورٹی گارڈز اور عملے کوگن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر 15 لاکھ 24 ہزار روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون اور بیٹریاں، غالب مارکیٹ میں عمر عاشق سے 8 لاکھ روپے اور موبائل فون، شاد باغ میں اسحاق کی دکان سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں گل حسن سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، ڈیفنس اے میں تجمل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغما ل بنا کر 4لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات وغیرہ چھین لئے۔ لٹن روڈ میں مبین اشرف سے 2 لاکھ 56 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں شوکت سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھائونی میں قمر سے 2لاکھ 22ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں محسن سے 91ہزار روپے اور موبائل فون،داتا دربار میں اویس سے 85ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں زکریا سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں عامر سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں ندیم سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں الماس سے 24ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹائون میں ڈاکٹر انعم سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں آصف 20 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے مانگا منڈی میں ایک حویلی سے 6لاکھ روپے مالیت جبکہ کاہنہ میں ایک دکان سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے ٹائون شپ سے ندیم، سٹی رائیونڈ سے طارق، مصری شاہ سے علی، گجر پورہ سے مظہر کی کاریں جبکہ اسلام پورہ سے فیصل، لاری اڈا سے ندیم، گڑھی شاہو سے ارشد، ہربنس پورہ سے عمر، ڈیفنس بی سے طاہر، ٹائون شپ سے نوید، چوہنگ سے ریاض، نواں کوٹ سے خرم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔