اسلام آباد/کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیش کی گئی قومی سلامتی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اورکہا ہے قومی سلامتی پالیسی کا اصل ہدف دینی مدارس ہیں اور جے یو آئی اس پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی، مدارس میں اصلاحات کے خلاف 20مارچ کو ملتان اور27 مارچ کو پشاور میں بڑے احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ی ہ بات انہوں نے مرکزی ناظم انتخابات ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
فضل الرحمان کا قومی سلامتی پالیسی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
Mar 07, 2014