اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ق لیگ کے صدر و سینیٹر چودھری شجاعت نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل میں فوج کو شامل کرنے سے معاملات مزید بگڑ جائیں گے فوج کی مذاکراتی عمل میں شمولیت ایسے ہی ہے جیسے ڈنڈے کے زور پر مطالبات منوائے جا رہے ہوں اگر حکومت نے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور معاملات یونہی چلتے رہے تو امن و امان کا قیام مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اگر حکومت مذاکراتی عمل کے ذریعے امن کا قیام چاہتی ہے تو سیاست دانوں پر مبنی کمیٹی تشکیل دے۔
مذاکراتی عمل میں فوج کو شامل کرنے سے معاملات بگڑ جائیں گے‘ شجاعت
Mar 07, 2014