کابل (اے پی اے) بھارت نے افغانستان کو 2 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پر پاکستان کا دعویٰ غلط، اس کا وجود دو صدیوں پرانا ہے۔ بھارتی امدادی پیکیج میں افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر، اس میں سنگ مرمر کا فرش لگانا اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹس شامل ہیں۔ افغانستان میں بھارتی سفیر امر سنہا نے کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے جانے کے باجود بھارت افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ کابل کی امداد جاری رہے گی۔ سنہا کا کہنا تھا افغانستان بھارت کی آزادی سے پہلے موجود ہے۔ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ افغانستان اس کا حصہ ہے، غلط ہے۔ سنہا کا کہنا تھا افغانستان دو صدیوں سے قائم ہے۔