نیو یارک (آئی این پی) معروف امریکی جریدے ''ٹائمز'' نے انٹرنیٹ پر دنیا کے 30 با اثر افراد کی فہرست جاری کر دی، فہرست میں امریکی صدر کا نمبر 5واں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 30ویں نمبر پر ہیں۔ فہرست کی تیاری میں خیال رکھا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب فیس بک، ٹوئیٹر اور یوٹیوب پر کس کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہے اور خبروں میں کس کا چرچا زیادہ ہوتا ہے۔ فہرست میں زیادہ تعداد شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔ پہلے نمبر پر سویڈن کے فیلکس ارود ہیں یوٹیوب پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ پانچ لاکھ ہے دیگر فنکاروں میں سیوفٹ ٹیلر، جسٹن بیب، کم کردشین اور شکیرا بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ سیاسی میدان سے امریکی صدر بارک اوباما 5ویں نمبر پر اور 3 کروڑ 80 لاکھ فالوورز کیساتھ بھارتی صدر نریندر مودی 30ویں نمبر پر ہیں۔
’’ٹائمز‘‘ نے سوشل میڈیا کے 30 بااثر افراد کی فہرست جاری کردی اوباما پانچویں نریندر مودی 30 ویں نمبر پر
Mar 07, 2015