زرداری کیخلاف ایس ایس جی کوٹیکنا کیس کی سماعت ملتوی، عدالت کا نیب حکام کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میںسابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ایس ایس جی کوٹیکنا کیس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی۔ سابق صدر کی طرف سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے اعتراض کیا کہ نیب حکام کی جانب سے بار بار تاخیر ی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اور ریکارڈ پیش نہیں کیا جارہا۔ نیب حکام کا بار بار عدالت سے ریکارڈ پیش کرنے کرنے کیلئے وقت مانگنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر نیب حکام سے ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن