پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے خیبر پی کے میں سینٹ الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعتراف کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس 27 ووٹ اضافی تھے۔ ارکان کو کہا تھا کہ جس کو چاہیں ووٹ دیں جس سے مسلم لیگ (ن) کو سیٹ ملی۔ تحریک انصاف کے غریب ارکان نے بریف کیس سیاست کا جنازہ نکال دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے جاوید عباسی کو پی ٹی آئی کے ووٹ پڑنے سے 40 ووٹ حاصل ہوئے۔ دوسری ترجیح میں جاوید عباسی کو ووٹ دیئے گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین اور اقلیتی نشستوں کے امیدواروں کو دوسری ترجیح میں رکھا گیا۔ سب سے بڑا اپ سیٹ قومی وطن پارٹی کے عمار احمد خان کی شکست ہے۔ عمار احمد خان کو 8 ووٹ ملے جبکہ قومی وطن پارٹی کے ایم پی ایز کی تعداد 10ہے۔
پرویز خٹک /اعتراف