لاہور(نیوزرپورٹر)چھ ماہ کے دوران لاہور کے اندر 25000افراد حجام سے شیو کروانے کے باعث ہیپا ٹائٹس کا شکا ر ہو چکے ہیں اور تقریباََ 5ہزار افراد پنجاب بھر میں کالے یرقان کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈ اکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیٹا کے مطابق ہیپا ٹائٹس سی ،ڈینگی سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے اور حکومت نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ہسپتالوں کے میڈیکل وارڈز خون کی الٹیاں ، پیٹ میں پانی ،بیہوشی اور جگر کے کینسر جیسے امراض کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا ہے اگر حکومت پنجاب سنجیدگی سے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے تو ان کے ساتھ مل کر اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے کام کرنے پر تیار ہیں ۔
” لاہور میں 6 ماہ کے دوران حجام سے شیو کرانےوالے 25 ہزار افراد ہیپا ٹائٹس کا شکار ہوگئے“
Mar 07, 2015