لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان حج آفس جد ہ نے گورنمنٹ سکیم کے تحت آئندہ حج پر جانے والے 72ہزار پاکستانی حاجیوں کے لئے مکہ مکرمہ میں رہائش گاہوں کا انتظام کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور سعودی حکومت کے طے کردہ معیار کے مطابق کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں کرائے پر حاصل کرنے کے لئے خواہشمند مالکان سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں ۔ گورنمنٹ سکیم کے حاجیوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران کھانا سرکاری طور پران کی رہائش گاہوں پر ہی مہیا کیاجائے گا ۔