مریدکے (نامہ نگار) مریدکے میں 122 سالہ بزرگ انتقال کرگئے۔ مرحوم کے 350 نواسے، نواسیاں، پوتے اور پوتیاں ہیں۔ وہ ساری عمر صوم وصلوٰۃ کے پابند رہے۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ لیگی رہنما سابق کونسلر میاں محمد اکرم اور میاں ادریس کے والد میاں خوشی محمد زندگی کی 122 بہاریں دیکھنے کے بعد گذشتہ روز وفات پا گئے۔ مرحوم 1893ء میں پیدا ہوئے اور 122 سال عمر پائی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، رانا افضال حسین ایم این اے، وحید احمد واہگہ سابق نائب ناظم، رانا محمد رفیع، سعید بٹ، رانا جمیل سابق ناظم سمیت ہزاروں افراد نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔
مریدکے میں شہری کا 122 سال کی عمر میں انتقال 350 نواسے، نواسیاں، پوتے اور پوتیاں ہیں
Mar 07, 2015