چارسدہ : لالچی باپ نے 3 بکریوں کے عوض 9 سالہ بیٹی بیچ ڈالی، بڈھے سے شادی کی کوشش ناکام

چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) چارسدہ میں لالچی باپ نے محض تین بکریوں کے بدلے بیٹی کو بیچ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہری چند شکور میں 9 سالہ بچی کی 55 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ باچا خان نے دو سال قبل ملنگ سے تین بکریاں ادھار لیں۔ معاہدے کے مطابق رقم واپس نہ کرنے پر کئی گنا بڑھ گئی تو ملنگ نے رقم کے بدلے رشتہ مانگ لیا جس کو باچا خان نے مان لیا تاہم رخصتی کے وقت شہریوں نے پولیس کو اطلاع دیدی۔ پولیس نے دولہا، لڑکی کے باپ اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ہے۔ 9 سالہ نادیہ کو دارالامان بھیج دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن