کراچی : لاہور سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ سرمایہ کاروں کے چالیس ارب چھیالیس کروڑ روپے ڈوب گئے

Mar 07, 2015

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتار چڑھاو¿ کے بعد مندا رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33300کی نفسیاتی حدسے گرگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں40ارب 46کروڑ روپے سے زائد کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاو¿سز اور دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے توانائی، بینکنگ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33473 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 105.18 پوائنٹس کمی سے 33263.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 138 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 46 کروڑ 62 لاکھ 36 ہزار 296 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 74 کھرب 77 ارب 90 کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار 387 روپے ہوگئی۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکس چینج میں جمعہ کے روز مندے کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 81 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ 16 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، 18 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ 47 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 69.04 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5849.56 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 7 لاکھ 64 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہوا۔ جبکہ گزشتہ روز 5 لاکھ لاکھ 57 ہزار 300 حصص کا لین دین ہوا تھا۔

مزیدخبریں