نیب حکمرانوں کی چھیڑ بن چکی، کرپشن نہیں کی تو غصہ کیوں نکال رہے ہیں: لطیف کھوسہ

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نیب حکمرانوں کی چھیڑ بن چکی۔ مسلم لیگ (ن) مخالفین کو احتساب کے نام پر ہر دور میں انتقام کا نشانہ بناتی ہے۔ حکمرانوں نے اگر کر پشن نہیں کی تونیب پر کسی بات کا غصہ نکال رہے ہیں؟ آصف علی زردادی کسی معاہدے کے تحت ملک سے باہر نہیں وہ جلد پاکستان آکر سیاسی سر گر میاں شروع کر یں گے۔ بلاول بھٹو کے سیاست میں آنے سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو جب بھی کسی غیر آئینی کام سے روکے تو یہ کبھی سپر یم کورٹ پر حملہ کر دیتے ہیں اور کبھی نیب کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن