لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نیب کو ریموٹ کنٹرول سے چلانا چاہتی ہے ‘حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے انکا یوم حساب قر یب آچکا ہے۔ پنجاب میں ہونیوالی کر پشن حکمرانوں کے سوا ہر کسی کو نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بعد اب انکے بھائی بھی نیب سے ناراض نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت یا صوبے سے ہو انکا احتساب ضرور ہو نا چاہیے۔
یوم حساب قریب آچکا، حکمران نیب کو ریموٹ کنٹرول سے چلانا چاہتے ہیں: شیخ رشید
Mar 07, 2016