منڈی عثمان والا (نامہ نگار) منڈی عثمان والا کے قریب بھارت سے آنیوالا ایک سمگلر مقابلے میں ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 3 سمگلرز بھارت سے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے کہ رینجرز حکام نے روکا تو فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا اور 2 فرار ہوگئے۔ مارے جانے والے سمگلر سے پستول اور دوسرا سامان بھی برآمد ہوا۔ سمگلر کا نام یحییٰ ولد عبدالرحمن بتایا گیا جو رنگے والا کا رہنے والا تھا۔