نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کرکے انہیں جامعہ کے مسائل پر ایک عرضداشت پیش کی۔40 منٹ کی بات چیت میں مودی نے یونیورسٹی کے وفد کو مثبت غورو خوض کی یقین دہانی کرائی۔وفد کی قیادت یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل (ر) ضمیرالدین شاہ کر رہے تھے۔