لاہور( نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی اور میڈیکل وارڈ بی ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹر بنانے پر ناکام ہوگیا ۔ ایمر جنسی میں ڈاکٹرز سے 24 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لیتے ۔ ڈاکٹرز میں چڑ چڑا پن بڑھ گیا ۔ لواحقین سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمر جنسی میں ڈاکٹرز 8 گھنٹے کی بجائے 24 گھنٹے تک کام کرتے ہی میڈیکل وارڈ میں بھی 12 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لی جا تی ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کریں کہ ایمر جنسی میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کا روسٹر بتائیں ۔ 8 گھنٹے ڈیوٹی ٹائم مقرر کیا جائے تاکہ ڈاکٹرز پوری توجہ مریضوں کے علاج معالجے پر دے سکیں اور لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آسکیں ۔
محکمہ صحت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی اور میڈیکل وارڈز میں ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر بنانے میں ناکام
Mar 07, 2016