رشوت ستانی کیس، نیب نے گرفتار سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیخلاف چالان مکمل کرلیا

Mar 07, 2016

اسلام آباد (وقائع نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاکھوں روپے کی رشوت ستانی کیس میں گرفتار وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار حیدری کیخلاف چالان مکمل کرلیا۔ ملزم کو چند ماہ قبل ایک بلڈر سے 40 لاکھ روپے کی رشوت لیتے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب نے ایک دوسرے مقدمے میں افتخار حیدری کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے رشوت خوری کے الزام میں گرفتار سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیخلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور آئندہ ہفتے اس کیس میں نیب عدالت میں چالان پیش کیا جا رہا ہے جس میں ملزم پر عائد کئے گئے الزامات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

مزیدخبریں