لندن (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا ہے کہ یہ اطلاعات اسی کھیل کا حصہ ہیں جو انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال کو لاکر کھیلا جا رہا ہے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بالکل ٹھیک ہیں، جتنے ایکٹو وہ ہیں اتنا کوئی بھی پاکستان کا سیاستدان نہیں ہے۔ ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر ماحول بنانا اور لوگوں کو یہ تاثر دینا کہ الطاف حسین کی صحت ٹھیک نہیں ہے، مخالفین کو الطاف حسین کی صحت کی فکر کیوں ہے۔
الطاف بالکل ٹھیک ہیں، مخالفین کو انکی صحت کی فکر کیوں ہے: ندیم نصرت
Mar 07, 2016