کابل (آئی این پی) افغانستان صوبہ ہلمند کی صوبائی کونسل کے ارکان نے الزام عائدکیا ہے کہ طالبان کی کوئٹہ شوری ضلع موسیٰ قلعہ میں افغان سکیورٹی فورسز کیخلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ماجدا خانزادہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اس مسئلہ کو نہ روک سکی تو اسے موسم بہار میں ایک سخت جنگ کا سامنا کرنا پڑیگا۔
طالبان کی کوئٹہ شوری ضلع موسیٰ قلعہ میں لڑائی کی قیادت کررہی ہے: افغان حکام کا الزام
Mar 07, 2016