نئی دہلی/شملہ (آئی این پی+نیٹ نیوز) بھارت کی عام آدمی پارٹی بھی انتہا پسند ہندوؤں کے ساتھ مل گئی، اور اس نے پاکستان بھارت ٹی20ورلڈ کپ میچ کی مخالفت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی کے ریاستی کنونیئر ڈاکٹر راجن سوشانت نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت ٹی20میچ سے پٹھان کوٹ حملے، کارگل اور کشمیر میں مارے جانے والے ہمارے فوجیوں کے خاندانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا موقف بہت واضح ہے، بھارت کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ نہیں بلکہ دوست ممالک کے ساتھ کرکٹ کھیلنی چاہئے۔