واپڈا عوام کو پریشان کرنے میں سرفہر ست محکمہ سوئی گیس بھی پیچھے نہیں

ملتان (محمد نوید شاہ سے) وفاقی محکموں کی خراب کارکردگی پر وفاقی محتسب کو ایک سال 2015ء کے دوران 50 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، کرپشن اور نااہلی کی درخواستوں میں واپڈا دیگر وفاقی محکموں پر بازی لے گیا جبکہ شہریوں کو ستانے میں محکمہ سوئی گیس دوسرے نمبر پر رہا۔ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام، نادرا اور ایف آئی اے بھی نااہلی میں بازی لے گئے۔ گزشتہ سال اسلام آباد کے شہریوں نے وفاقی محکموں کے خلاف سب سے زیادہ شکایتیں وفاقی محتسب کو درج کرائیں وفاقی محتسب نے 40 ہزار درخواستوں پر فیصلہ بھی سنا دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق وفاقی محکمہ جات کی کارکردگی سے عدم مطمئن عوام وفاقی محتسب کی عدالت میں درخواستیں دائر کر سکتے ہیں وفاقی محتسب کی عدالت میں دس ہزار سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں عوام کو سب سے زیادہ تنگ محکمہ واپڈا اور اس کی متعلقہ کمپنیوں نے کیا عوام کی بڑی تعداد محکمہ کی کرپشن نااہلی اور زیادتیوں کے خلاف وفاقی محتسب تک پہنچی اور وہاں سے ریلیف حاصل کیا محکمہ واپڈا کے آفیسران کے رویہ اور اہلکاروں کی جانب سے رشوت وصول بھی اس میں شامل رہی، اسلام آباد میں 13 ہزار 493 لاہور میں گیارہ ہزار 711 کراچی میں 6 ہزار915‘ پشاور میں دو ہزار 864 کوئٹہ میں 423 سکھر میں تین ہزار 734 فیصل آباد میں دو ہزار 327 ملتان میں 3 ہزار 571، ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہزار 593 حیدر آباد میں تین ہزار561 درخواستیں دائر کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن