87 بھارتی ماہی گیر اور باشندے ملیر جیل کراچی سے رہا‘ آج واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائیگا

Mar 07, 2016

اسلام آباد + کراچی (سٹاف رپورٹر+ اے ایف پی) ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے سزا پوری کرنے والے 87 بھارتی شہریوں کو گزشتہ روز رہا کردیا گیا جنہیں آج لاہور میں واہگہ باردڑ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ کراچی کی ملیر جیل سے رہا ہونے والے 87 بھارتی شہریوں میں سے 86 ماہی گیر ہیں جو غیرقانونی طور پر پاکستان کی سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کررہے تھے۔ رہا کئے گئے تمام بھارتی باشندوں کو بذریعہ ٹرین لاہور بھیجا گیا۔ علاوہ ازیں اے ایف پی کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل شاکر شاہ نے کہا ہے کہ جیل میں 536بھارتی ماہی گیر قید تھے جن میں سے 87 کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا جبکہ لگ بھگ اتنے ہی ماہی گیروں کو 20 مارچ کو رہا کیا جائیگا۔

مزیدخبریں