چھتیس گڑھ، چرچ پر انتہا پسند ہندوئوں کا حملہ، توڑ پھوڑ، عبادت میں مصروف متعدد افراد زخمی

رائے پور (این این آئی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انتہا پسند ہندوؤں نے گرجاگھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے علاقے خامردی میں پیش آیا جہاں ایک گرجا گھر میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک جتھے نے اس وقت دھاوا بولا جب وہاں ہفتہ وار عبادت کی جارہی تھی۔ انتہا پسندوں نے چرچ میں توڑ پھوڑ کی اور عبادت میں مصروف لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندو بلوائیوں کے تشدد سے زخمی ہونے والوں میں مردوں کے علاوہ بوڑھے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...