اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف (کل) منگل کو خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے نئی قومی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ پالیسی کا اعلان خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ نئی پالیسی خواتین کے سماجی حقوق اور معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی اور کام کی جگہ پر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں ملیں گی۔ وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق قومی پالیسی 2016 تشکیل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔