کراچی(نمائندہ نوائے وقت)ماہرین صحت کے مطابق ایسے افراد جو ہفتے میں پانچ بار دہی کا استعمال کرتے ہیں ان لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر میں بیس فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خون کے بڑھتے ہوئے دبا کو کم رکھنا چاہتے ہیں تو دہی کا استعمال کیجئے کیونکہ دہی کھانے سے ہائی بلڈ پریشر میں بیس فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے ۔ماہرین کی دہی کی افادیت پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو ہفتے میں پانچ بار دہی کا استعمال کرتے ہیں ان لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر میں بیس فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔طبی ماہرین کے مطابق دہی میں موجود بیکٹیریا کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے ۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ دہی کے ساتھ پھلوں کے استعمال سے ہائی پلڈ پریشر میں کمی کی شرح کو اکتیس فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔