ایک ٹیم پر سٹہ بازوں سے سازبازکا الزام تحقیقات شروع

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ فکسنگ کی زد میں آ گیا، اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فینگن نے ایک ٹیم پر فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں فکسنگ کے خلاف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ متحرک ہو گیا انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔مشکوک کھلاڑیوں سمیت پورے سکواڈ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔موجودہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکینڈل فری ہوگا۔پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر سب کیلئے مثال ہیں ۔وہ نوجوانوں کو لیکچر دیں گے۔کرپشن کی روک تھام کیلئے آگاہی پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔شک کی اطلاع دینے کیلئے ہاٹ لائن نمبر ز سب کو فراہم کر دیئے ہیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...