پنجاب میں نیب کی کارروائی پر وزراءکا ردعمل ظاہر کرتا ہے وہاں بہت کچھ ہے: خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب نے پنجاب میں کارروائی کی تو لوگ طیش میں آگئے، نیب کی پنجاب میں کارروائیوں پر وزراءکا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہاں بہت کچھ ہے‘ پنجاب کا صوبائی بجٹ چار سو ارب روپے ہے، صرف لاہور کا بجٹ جنوبی پنجاب سے تین گنا زیادہ ہے۔ وہ  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست روزانہ کی بنیاد پر نیا موڑ لے رہی ہے۔ نیب نے چھوٹے صوبوں میں کارروائی کی تو وفاق نے کہا کہ نیب کو کام کرنے دیں لیکن جب نیب نے پنجاب میں کارروائی کی تو (ن) لیگ کے رہنما چیخ اٹھے۔ اب بھی نیب کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی پنجاب میں کارروائیوں پر وزراءکا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہاں پر بہت کچھ ہے۔ پنجاب کا صوبائی بجٹ چار سو ارب روپے ہے۔ لاہور میں صرف اورنج ٹرین کے منصوبے کا تخمینہ دو سو ارب روپے ہے۔ لاہور کا بجٹ جنوبی پنجاب سے تین گنا زیادہ ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جوڈیشل کمشن کی رپورٹ روک لی گئی سب جانتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ حکومت نے ایل این جی منصوبے پر پارلیمنٹ میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ اسلام آباد میٹرو کی ایک بس ایک ارب روپے کی پڑ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...