قیوم سپورٹس کمپلیکس میں خیبر پی کے بلدیاتی نمائندوں کا کنونشن منعقد ہوا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پی کے میں باقی تینوں صوبوں سے بہتر بلدیاتی نظام ہے۔ دوسرے صوبوں میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ملے نہ فنڈز، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم نے پولیس کلچر کو تبدیل کیا۔ پولیس کو غیرسیاسی بنایا۔ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بلدیاتی اختیارات ہم نے دیئے۔ حکومت کی تعریف کی بجائے دو تین سو لوگ مجھے پلے کارڈ دکھا رہے ہیں۔ آپ کو عوام کی بے لوث خدمت کا موقع ملا ہے، اس سے فائدہ اٹھائیں۔ بلدیاتی نمائندوں نے عمران خان کی تقریر کے دوران احتجاج کیا۔