کراچی: پاکستانی سمندری حدود سے گرفتار 85 بھارتی ماہی گیر جیل منتقل

کراچی (اے این این ) پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب میں سرکریک سے گرفتار85بھارتی ماہی گیروں کو جیل منتقل کر دیا ہے۔اتوار کو پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر گھسنے اور شکار کرنے والے 85بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ان بھارتی ماہی گیروں کو بحیرہ عرب میں سر کریک کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ان ماہی گیروں کو واپس جانے کیلئے وارننگ بھی دی گئی تھی لیکن وہ مسلسل پاکستان کی حدود میں شکار کرتے رہے اور واپس جانے سے انکار کردیا تھا،میری ٹائم سکیورٹی نے ان ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے سپرد کیا تھا جس نے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔ڈاک یارڈ پولیس کے سینئر افسر شوکت علی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو قواعد کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور عدالت کے حکم پر انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن