ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست انگلینڈ نے 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

اینٹیگا (اے پی پی) جو روٹ کے 90 اور کرس ووکس کے 68 ناقابل شکست رنز کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، انگلش ٹیم نے 226 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جو روٹ نے 90 اور کرس ووکس نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، روٹ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹیگا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 225 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، جیسن محمد 50 اور کریگ براتھویٹ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیم پلنکٹ نے تین جبکہ سٹیون فن اور عادل راشد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں انگلینڈ نے ہدف 48.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جو روٹ نے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کرس ووکس نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے، ایشلے نرس نے تین اور دیویندرا بشو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جو روٹ کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...