لاہور (خصوصی نامہ نگار) حج کے لئے جدہ یا مدینہ ایئرپورٹ پہنچنے والے گورنمنٹ حج سکیم کے عازمین کی سنیکس(Snacks) سے تواضع کی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امور نے اس مقصد کے لئے سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ کیٹرنگ کمپنیوں سے 15مارچ تک پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔ حاجیوں کو اس موقع پر پنیر کے سینڈ وچ ‘ڈبوں میں بند جو س ‘کھجوریں ‘ بسکٹ ‘منرل واٹر اور گیلے ٹشو پیپرمہیا کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران مزدلفہ میں کھلے آسمان تک رات گزارنے کے لئے حاجیوں کو چٹائیاں‘جائے نماز ‘کمبل اور ہوا بھرنے والے تکیے مہیا کرنے کے لئے بھی وزارت نے ضروری انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔