قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں 5 روز بعد زندگی معمول پر آ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح میں 5روز کے بعد زندگی معمولی پر آگئی تاہم قذافی سٹیڈیم لاہور سے گردونواح کے مکین تاحال سوئی گیس کی دستیابی سے محروم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے قذافی سٹیڈیم میں منعقد کیے گئے پی ایس ایل ٹو کے فائنل کے پیش نظر 28فروری کو قذافی سٹیڈیم کو عمارت کے باہر واقعہ تمام دفاتر سپورٹس کمپلیکس سمیت ریستوران اور شادی ہال بند کردئیے تھے۔

جس کی وجہ سے تقریباً چھ روز قذافی سٹیڈیم کے باہر ہر قسم کی سرگرمیاں اور ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی تھی لیکن پی ایس ایل فائنل کے اختتام کے اگلے ہی روز قذافی سٹیڈیم کے اندر اور بیرونی حصوں کی صفائی کا عمل شروع کردیا گیا تمام نجی دفاتر شادی ہال بحال کردئیے گئے قذافی سٹیڈیم کے باہر سے تزین وا?راش کا تمام سامان ہٹادیا گیا اور بیرونی سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...