لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ ختم ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف شخصیات میگا ایونٹ کی کامیابی اور اس کی تعریف میں پیغامات دے رہی ہیں ۔ پی ایس ایل سپر لیگ کا دوسرا کامیاب ایڈیشن ختم ، میگا ایونٹ نے دنیا بھر کے کرکٹ لورز کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ۔ ٹورنامنٹ کے اختتام کے باوجود سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہی ٹاپ ٹرینڈ ہے ۔ یو اے ای میں پی ایس ایل کیلئے کمنٹری کرنے والے ایلن ولکنز نے اپنی ٹویٹ میں ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کو خوب سراہا ۔ اپنی چلبلی حرکات سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے ڈینی موریسن نے کہا انہیں سپر لیگ کے سپر فائنل کا حصہ نہ بننے پر افسوس ہے لیکن اگلے سال وہ ضرور شرکت کریں گے۔
پی ایس ایل ایونٹ اختتام کے باوجود سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
Mar 07, 2017