کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے ملاقات کی جس میں واپڈا کے سندھ بھر میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال اور حب ڈیم کی دیوار تین فٹ بلند کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آر بی اور ڈی تھری اور داروڑ ڈیم پراجیکٹس پر تبادلہ خیال سمیت پانی بچانے کے لئے حب ڈیم کی دیوار تین فٹ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ رانی کینال منصوبے کے فیز ٹو کو تھر کینال کا نام دے کر تھر علاقے کو پانی پہنچانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔ چیئرمین واپڈا نے وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ بھر میں واپڈا کے جاری منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی جس پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔