سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، زرداری کا پیغام ملنے پر اعتراز چلے گئے، متحدہ کا بائیکاٹ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا غیرمعمولی اجلاس سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان سینٹ شرکت کی جبکہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی طرف سے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ چوہدری اعتزاز احسن اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے زرداری ہائوس سے اہم پیغام ملنے پر ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ اپوزیشن پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے دھمکی دی حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع بارے میں آئینی ترمیم پر ہمارے نکتہ نظر کو نہ تسلیم کیا تو آئینی ترمیم پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان میں ڈیڈ لاک پیدا ہو جائے گا، ہماری تجاویز کو آئینی ترمیم میں شامل کر کے حتمی شکل دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...