کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندے پر انڈیکس 3بالائی حدود برقرار نہ رکھ کر 49434.89 کی نچلی سطح پر بند رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 35 ارب30کروڑ روپے کی زائد کمی رہی۔ ابتدائی اوقات میں ٹیلی کمیونیکیشن‘ جنرل پاورسیکٹرز کے خریداری کے اچھے اثرات پر100 انڈیکس 404.31 پوائنٹس اضافہ پر49839.20کی بلند حد تجاوز کرچکا تھا بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں کسی جانب مثبت پیش رفت دکھائی نہ دینے ‘ بیشتر کمپنیوں میں فروخت کا دباﺅ ‘ غیرملکی سرمایہ کا انخلاءاورکئی منفی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے سرمایہ کے انخلاءمیں مصروف رہے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 395کمپنیوں تک رہا جس میں 119کمپنیوں میں اضافہ‘ 257 کمپنیوں میں کمی اور 19کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 98 کھرب 15 ارب 39کروڑ 84 لاکھ 32ہزار503 روپے کی کمی پر 97کھرب 80 ارب 9کروڑ 75لاکھ 38ہزار84روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 8کروڑ 92 لاکھ 33ہزار890 حصص سے کم ریکارڈ کی گئی۔ اور مجموعی سودوں میں 30کروڑ 27لاکھ 95ہزار620حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کے بعد مندا متعدد شیئرز کی قیمتیں گر گیئں
Mar 07, 2017