پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کے دورے

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ فاروقی اسلامےہ ہائی سکول‘ باغبانپورہ لاہور کےنٹ کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور دی وےلی آف نالج سکول‘بستی حےدرشاہ‘ رائے ونڈ روڈ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ¿ کرام نے اےوانِ قائداعظمؒ،جوہر ٹاﺅن لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ گرلز ہائر سےکنڈری سکول‘ چوہنگ‘گورنمنٹ گرلز ہائر سےکنڈری سکول‘ سنگھ پورہ‘لاہور‘ہمدانی سکول سسٹم‘ حےدر روڈ‘ شاہدرہ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ رانا ٹاﺅن شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد700تھی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...