کراچی + سبی چارسدہ (نیوز ایجنسیاں + نامہ نگار) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے نعیم بخاری کے سیلپر سیل کے امیر کو ہلاک اور 4 دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت دلدار عرف چاچا کے نام سے ہوئی، ملزم نیول بسوں اور چودھری اسلم پر حملوں سمیت دہشت گردی کی کئی دوسری کارروائیوں میں ملوث تھا۔ آئی جی سندھ نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں سے 5 افغان باشندوں سمیت 78 ملزموں کو حراست میں لے لیا اور شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کورنگی کے علاقے مہران ٹائون کے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، اہلکاروں کو دیکھ کر وہاںموجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 4کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی عمر شاہد نے میڈیا کو بتایا دہشت گردوں کے قبضے سے 500 کلو سے زائد بارود، خودکش جیکٹیں اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے۔ ہلاک اور گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے نعیم بخاری گروپ سے ہے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجا عمر خطاب نے میڈیا کو بتایا ہلاک دہشت گرد دلدار عرف چاچا ایک اور دہشت گرد اسحاق عرف بوبی کا چچا ہے، دلدار کالعدم تنظیم کے نعیم بخاری کی سلیپر سیل کا امیر تھا، دلدار نے ہی شہید ایس ایس پی چودھری اسلم کے گھر پر حملے کے لیے خودکش بمبار کی گاڑی تیار کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کی بس پر حملے سمیت دہشتگردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ کراچی میں پولیس نے 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گرفتار ملزمان میں 5 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ این این آئی کے مطابق چارسدہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چارسدہ تخت بھائی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کیلئے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 9 دستی بم، 38 گرنیڈ کوف اور دس راکٹ لانچر، پرائماکارڈ اور ڈیٹونیٹر بھی شامل ہیں۔ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تھانہ مصطفی آباد پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کیا اور بدرپور، دفتوہ ، ستوکی، حویلی ملونوالیاں والی میں گھر گھر تلاشی لی، چار سو گھروں اور 800 افراد سے پوچھ گچھ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر صابر اور شان کو گرفتار کر لیا۔ وسطی کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز ار دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں اہم دہشت گرد مارا گیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ وسطی کرم کے علاقے زاداگرگری میں ہوئی جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان ح افظ دولت گروپ کا اہم ساتھی بلال ہلاک ہوگیا بلال دہشت گردی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ آئی این پی کے مطابق سبی میں ریلوے سٹیشن منگولی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر 6 کلو ونی بم ب رآمد راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی سافر ٹرین جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی کئی گھنٹوں کی لگاتار کوششوں سے بم ناکارہ بنا دیاگیا۔ باجوڑ ایجنسی میں آپریشن ردالفساد جاری ہے سکیورٹی فورسز نے تحصیل ماوندے کے علاقے جانی شاہ میں سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں ا سلحہ اور گولہ بارود برآمد کر کے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ صباح نیوز کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سیکیورٹی فورسزکی ملک شمنوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیں جاری ہیں اور اس دوران 80مشکوک افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔شہر قا ئد میں غیرقانونی طور مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن 18 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیااٹک میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 28 ملزمان گرفتار بھکر پولیس ، سی ٹی ڈی کی کارروائی21 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کراچی کی تحویل سے ملزم فرار ہوگیا۔ کچا کھوہ خانیوال کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد گرفتار کر کے اسحلہ برآمد کرلیا۔