عمران خان زیرسماعت مقدمات پر اثرانداز ہونےکے لیے دباو ڈال رہے ہیں: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے احتجاجی تحریک سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے, عمران خان کے خلاف مقدمات الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہیں, پی ٹی آئی چیئرمین الیکشن کمیشن کو دباو میں ڈالنے کے لیے حربے استعمال کررہے ہیں, الیکشن کمیشن کسی دباو میں نہ آتے ہوئے فرنٹ فٹ پر اپنا کام جاری رکھے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کا بیان قانون سازی کے عمل سے لا علمی ظاہر کرتا ہے, یہ الزام غلط ہے کہ انکوائری کمیشن کی سفارشات کے تحت اقدامات نہیں اٹھائے جارہے, قانون سازی کرنا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ نہیں , اگر پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرتی تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن