ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ایشیائی ممالک کی حکومتیں رشوت پرقابوپانے میں ناکام رہی ہیں

Mar 07, 2017 | 21:05

ویب ڈیسک

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایشیائی ممالک میں سروے کیا گیا. پاکستان، بھارت، چین سمیت سولہ ممالک میں لوگوں سے بدعنوانی سے متعلق سوالات پوچھے گئے. سروے میں عوام نے بتایا کہ انہیں پبلک سروسز تک رسائی کیلئے انتظامیہ اور اداروں کے اہلکاروں کو رشوت دینا پڑتی ہے. لوگوں کا کہنا تھا کہ کرپشن روز بروز بڑھ رہی ہے جبکہ پانچ میں سے ایک شخص کا کہنا تھا کہ کرپشن میں کمی ہوئی ہے. سروے کے مطابق ان ممالک میں گزشتہ تقریبا سال نوے کروڑ لوگوں نے رشوت دی، بھارت اور ویتنام رشوت میں پہلے نمبر پر رہے جبکہ بھارت، پاکستان اور تھائی لینڈ میں غریب لوگ رشوت ستانی پر مجبور ہیں. سروے کے مطابق ایشیائی ممالک میں بدعنوانی آئے روز بڑھ رہی ہے اور حکومتیں اس پرقابو پانے میں ناکام ہیں۔

مزیدخبریں