المصطفیٰ نے آنکھوں کے علاج اورآپریشن کی سب سے بڑی مہم شروع کردی

کراچی (نیوز رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی وسرپرست ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی زیرنگرانی پاکستان میں فری آئی کیمپوں کی مہم 2018کا پہلامرحلہ شروع ہورہاہے۔مہم کا آغاز6مارچ سے منیاندہ ، (کلرسیداں) سے ہوچکاہے، جو 15اپریل تک جاری رہے گا۔المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یوکے )کے تعاون سے فری آئی کیمپوں کی مہم کے دوران ایک لاکھ مریضوں کی آنکھوںکامعائنہ کیاجائے گا۔جن کا موتیاپک چکا ہوگا انہیں فری آپریشن کی سہولت ،ادویات،ٹیسٹ کی سہولتیں بھی فراہم کی جائےں گی۔آئی کیمپوں میں غریب اور مستحق مریضوں کے لئے بغیر ٹانکے کے آپریشن ، لینز ، ادویات ، رہائش ، کھانا، لیبارٹری ٹیسٹ، بلڈپریشر ، شوگر،ہیپاٹائٹس بی اور سی سمیت ہرقسم کے معائنہ جات کا مفت بندوبست ہوگا۔ المصطفیٰ پہلی مرتبہ آئی کیمپوں میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی اور ایڈز کی ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔وہ المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میںآنکھوںکے علاج کی مہم کے بارے میں تفصیلات بتارہے تھے۔ اس موقع پر عبد الغنی سلیمان،معین خان اوراحمد رضا طیب بھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن