ایف آئی ا ے سے کلین چٹ‘ ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور بری

اسلام آباد ( وقائع نگار)ایف آئی اے کے چالان میں کلین چٹ ملنے کے بعداسپیشل جج سینٹرل نے سابق قائمقام چیئرمین نادرا اور موجودہ ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کو بری کردیا۔ایف آئی اے چالان کے مطابق نادرا حکام کے حالیہ موقف سے صورتحال بالکل مختلف ہوچکی ہے جس کی بنیاد امتیاز تاجور کیخلاف مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ۔انکوائری کے آغاز کے وقت اور اب کے نادرا کے موقف میں واضح تضاد ہے۔امتیاز تاجور پر الزام تھا کہ انہوں نے بطور قائمقام چیئرمین نادرا "لاجسٹک فنڈ" کی رقم زاتی خرچ کیلئے استعمال کی۔ایف آئی اے کی طرف سے اسیشل جج سینٹرل میں جمع کرائے گئے حتمی چالان کے مطابق انکوائری شروع کیے جانے کے وقت نادرا حکام کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق 61لاکھ سے زائد رقم سے امتیاز تاجور کے عمرہ ویزا فیس ،موبائل کارڈز ،دوائیاں ،لیپ ٹاپ اور آئی فون وغیر کی خریداری کیلئیادائیگیاں کی گئیں۔امتیاز تاجور کے زبانی احکامات سے پچاس لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔نادرا حکام کی طرف سے فراہم کیے گئے شواہد کی بنیاد پر ایف آئی اے نے اکیس مارچ دو ہزار سترہ کو امتیاز تاجور کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن