لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کا ماہوار اجلاس لاہور میں صدر میجر ریٹائرڈ رمحمد رفیق حسرت کی قیادت میں منعقد ہواجس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے ایگزیکٹو باڈی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ایگزیکٹو باڈی نے فیڈریشن میں زیادہ سے زیادہ ایسوسی ایشنز کو شامل کرنے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور فیڈریشن کے آئین کے بارے تمام رئیلٹرز سے تجاویز لینے کا فیصلہ کیا۔ ایگزیکٹو باڈی نے حکومت کے ساتھ جاری رابطوں اور ٹیکسوں کے متعلق اہم فیصلے کیئے۔ ان فیصلوں کے مطابق حکومت کو ارسال کردہ تجاویز پر زرو دیا جائے گا اور 2016میں ٹیکسوں میں 100فیصد اضافہ واپس لینے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 2018-19 کے لئےFBRریٹس میں اضافے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت سے مطالبہ کیا جائے گاکہ بجٹ تجاویز فائنل کرنے سے پہلے فیڈریشن آف رئیلٹرز کے نمائندوں کو اعتماد میں لے اور ٹیکس کم کر کے TRANSCTIONS کو بڑھا کر رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے جس سے لاکھوں مزید روز گار کے موقع پیدا ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپنی سفارشات پر زور دینے کے لئے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ریلیوں اور جلسوں کا انتظام کیا جائے گا۔