بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شمی بھی چل بسیں

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شمی 89 برس کی عمر میں چل بسیں، شمی کا اصل نام نرگس ربادی تھا ، وہ 1929ء میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1949ء میں فلم استاد پیڈرو میں ایک چھوٹے سے کردار سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری کو پروفیشن بنا لیا۔ شمی نے متعدد مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں جب جب پھول کھلے ، اتفاق ، دی برننگ ٹرین ، ارتھ ، ہم ، خدا گواہ ، قلی نمبر ون اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی فلمیں قابل ذکر ہیں۔ بالی ووڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے شمی کی موت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شمی اپنے فن میں کمال مہارت رکھتی تھیں۔ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کیلئے کئی سال کام کیا۔ شبانہ اعظمی، ساجد خان ، فرح خان اور دیگر اداکاروں نے بھی شمی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بالی ووڈ انڈسٹری کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن