دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مسلسل پانچ میچز میں شکست کھانے والی ٹیم لاہور قلندرز کو ایک اور دھچکا، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آل رانڈر کیمرون ڈیلپورٹ کی ہنگامی طور پر وطن واپسی ہورہی ہے۔کیمرون ڈیلپورٹ کی والدہ جنوبی افریقا میں انتقال کرگئی ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر فوری طور پر وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔جنوبی افریقی آل رانڈر شارجہ سے ڈربن جائیں گے جہاں وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کریں گے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ کیمرون کب واپس آئیں گے اور ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گے البتہ وہ آئندہ چند میچز کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔اس حوالے سے لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور منیجر ثمین رانا نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم سب کو آگاہ کررہے ہیں ۔