زینب قتل کیس کے حوالے سے 6مارچ کو اخبارات میں شائع ہونے والی خبر غلط ہے: ترجمان ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں زینب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے علی عمران کی اپیل پر5مارچ کو سماعت نہیں ہوئی۔ اپیل پر پہلی سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔ ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق مورخہ6 مارچ کو مختلف قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر "لاہور ہائی کورٹ نے زینب کے قاتل کی اپیل کی سماعت کی اور سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ اور مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے " " غلط اور حقائق کے منافی ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز زینب کے قاتل علی عمران کی اپیل پر سماعت نہیں ہوئی اور نہ ہی مذکورہ کیس عدالت کی کاز لسٹ میں تھا۔

ای پیپر دی نیشن