اجمل خٹک کھوکھراپار نیشنل فٹبال کلب کے چیئر مین منتخب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کھو کھراپار نیشنل فٹ بال کلب ملیر کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا ،جس میں تما م عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے رکن اجمل خٹک کو کھوکھراپار نیشنل فٹ بال کلب کا چیئر مین منتخب کرلیا گیا کلب کے جنرل سیکریٹری محمد عثمان غنی نے اجمل خٹک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اجمل خٹک کلب کی ترقی اور فروغ کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن